لوگوں کو ہنی ٹریپ کیسے کیا جاتا ہے؟

26 Jul, 2024 | 06:14 PM

ہنی ٹریپ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ 

ہم سے سے بہت سے لوگوں کو ہنی ٹریپ کے بارے میں معلومات نہیں ہوں گی ۔ ہنی ٹریپ مجموعی طور پر دو لفظوں ( ہنی یعنی شہد اور ٹریپ یعنی پھندا) ، کسی مرد یا عورت کو پھانسنے کے لیے ایک خوبصورت پھندا بچھایا جاتا ہے، ٹارکیٹ (شکار) اس خوبصورت پھندے کی طرف چلا جاتا ہے، اور پتا اسے اس وقت لگتا ہے، جب وہ پوری طرح اس میں پھنس جاتا ہے، جو بندا اس قسم کے ہنی ٹریپ کا شکار ہوجاتا ہے، تو وہ شکاری کے رحم و کرم پر ہوتا ہے اور اس کا کہنا ماننے کا پابند ہوجاتا ہے۔

 ہنی ٹریپ کے لیے کس قسم کی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے؟

آپ کو ٹیلی فون کال کرکے بھی ٹریپ کیا جاسکتا ہے۔ ہنی ٹریپ کرنے والا شخص آپ کو ٹیلی فون کال کرے گا اور انتہائی خوبصورت آواز میں آپ سے بات کرنے کی کوشش کرے گا،  یہ خوبصورت آواز اے آئی (AI) بھی ہوسکتی ہے، یا خود لڑکی بھی ہوسکتی ہے، جو کہ اکیلی نہیں ہوتی بلکہ ایک پورا گینگ ہوتا ہے۔ وہ آپ کو کسی بھی نام سے بلائے گا ( فلاں صاحب بات کررہے ہیں؟) آپ کے منع کرنے پر وہ معذرت کرکے کال بند کردے گی/گا۔ یہ عمل صرف اور صرف شکار کو لبھانے کے لیے ہوتا ہے، اور اگر شکار خود اسی نمبر پر کال کردے تو ان کے لیے اسے پھنسانا آسان ہوجاتا ہے، وہ بے وجہ آپ کے ساتھ بات کرنے لگے گی ۔ شکار یہ اندازہ ہی نہیں لگا پاتا کہ وہ محض ایک خاتون نہیں ہے بلکہ پورا گینگ ہے، اس گینگ میں مرد بھی شامل ہوتے ہیں ، جو کہ ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے کو اغوا کرتے ہیں یا بلیک میل کرتے ہیں۔ کسی سے خوفیا معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی اسے ہنی ٹریپ کیا جاسکتا ہے۔ کال سے بات چلتی ہوئی میل ملاقات پر پہنچ جائے گی، آیا یہ بات شکار کی جانب سے کی گئی ہو یا شکاری کی طرف سے۔ جب شکار پوری طری سے ٹریپ ہوکر ملنے جائے گا تو اسے مخصوص جگہ پر بلایا جائے گا، اس کے پہنچنے پر اسے اغوا کرلیا جائے گا ۔ ان کا مقصد پیسے بٹورنا ، بلیک میل کرنا ، کوئی راز نکلوانا بھی ہوسکتا ہے ۔ 

پولیس کی جانب سے بھی کچے کے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے ہنی ٹریپ (فون کال کے ذریعے) کیا جاتا ہے ۔ 

مزیدخبریں