زاہد چوہدری :مون سون بارش نے حکومتی دعووں کے پرخچے اڑادیئے ۔ بارش سے میوہسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپکنےلگیں۔ سروسز ہسپتال اور جناح ہسپتال کی چھتیں بھی بارش سے ٹپکتی رہیں ۔
میوہسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپکنےلگیں ،،،چھتیں ٹپکنے سے ایمرجنسی اور 4 آپریشن تھیٹرز میں پانی بھر گیا،،،ایم ایس میوہسپتال نےپانی کی لیکیج کاملبہ سی این ڈبلیوپرڈال دیا،ایم ایس کے مطابق ری ویمپنگ اوراگلے1سال تک ہسپتال ایمرجنسی سی این جی ڈبلیوکی ذمہ داری ہے۔ ہسپتال کی ایک ایمرجنسی تھیٹر میں پانی لیکج ہوا باقی دو لفٹ سے پانی داخل ہوا ،،پانی لفٹ اور آپریشن تھیٹرز سے نکل کر دیگر آپریشن تھیٹرز اور ایمرجنسی میں گیا
سروسز ہسپتال کے ری ویمپ کئے گئے بلاک کی چھت بھی ٹپک پڑی سیکنڈ فلور کی چھت ٹپکنے سے برآمدے میں پانی جمع ہوگیا۔سروسز ہسپتال میں بارش کے باعث دیواروں سے بھی پانی رستا رہا
بارش سے جناح ہسپتال کی چھتیں ٹپک پڑیں ،جناح ہسپتال کا عملہ بارش کا پانی نکالتا رہا ۔سرجیکل فلور پر چھتیں ٹپکنے سے مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔