ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں بشری بی بی کے مقدمات کی تفصیلات کے متعلق درخواست پر سماعت ، وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران کی جانب سے رپورٹ پیش،عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے بشری بی بی کے مقدمات کے حوالے سے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل نے مقدمات بارے رپورٹ پیش کی ,بشری بی بی کی جانب سے اشتیاق اے خان اور سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے، مقدمات کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ دیکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کے خلاف پنجاب میں 12 مقدمات درج ہیں ، اینٹی کرپشن میں بشری بی بی کےشوہر بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک انکوائری ہے ، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں بشری بی بی کے خلاف کوئی مقدمہ ، انکوائری نہیں،بشری بی بی کو بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا گیا، ایف آئی آرز کی مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی جارہیں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے بشری بی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے جو استدعا کی تھی وہ پوری ہوگئی ہیں ،آپ اب متعلقہ فورم سے رجوع کریں،درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔