ویب ڈیسک : بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، لوگ بجلی چوری کرنے پر مجبور ہوگئے ۔
چیچہ وطنی نواحی گاؤں اکتالیس بارہ ایل میں ہمسائے نے اپنے ساتھی ہمسائے کی گھر میں غیر موجودگی کو فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی چوری کرلی۔ ہمسایہ اپنے کسی کام کے سلسلہ میں دوسرے شہر گیا ہوا تھا ، اسی دوران دوسرے ہمسائے ان کی بجلی چوری کر کے اپنے اے سی چلا تے رہے، جس کی وجہ سے دوسرے شہر گئے ہوئے ہمسائے پر بجلی کا بھاری بھر کم بل آگیا۔
متاثرہ فیملی جب کافی دنوں کے بعد اچانک گھر پہنچی ےو بجلی چوری کی وردات پکڑی۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ہونے سے پہلے ہمیں پانچ یا سات سو بل آتا تھا جو کی اب اکیس ہزار آیا ہے۔
متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ مارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے قانونی کاروائی کرتے ہوِے ہمیں انصاف دلوایا جائے، بجلی چوری کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔