ویب ڈیسک :اسلام آباد میں آب پارہ کے علاقے میں 14 سالہ بچے نے تلخ کلامی پر 15 سالہ احمد پر فائرنگ کر دی ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ جی سکس مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں دو بچے کسی حدیث پر جھگڑ پڑے، تلخ کلامی بڑھنے پر 14 سالہ بچے نے گھر سے پسٹل لا کر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکے پندرہ سالہ احمد زخمی ہوگیا۔ جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ، جبکہ 14 سالہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔