سٹیج اداکار طاہر انجم اور نیلی پری کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا

26 Jul, 2024 | 03:37 PM

عرفان ملک/شاہین عتیق:قومی اسمبلی کےسامنےن لیگ کلچرل ونگ کےصدرپرتشددکاڈراپ سین،پی ٹی آئی کارکن اور لیگی کارکن نے ذاتی مفاد کیلئے ڈرامہ رچایا.

پولیس حکام کا کہنا تھا دوران تفتیش انیلا ریاض ، طاہر انجم کے فون پر رابطے ثابت ہوئے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں انیلا ریاض کو طاہر انجم کے گھر آتا دیکھا گیا ،دونوں نے وقوعہ سے پہلے مل کر منصوبہ بنایا ، انیلا ریاض طاہر انجم کے گھر سے رکشہ پر بیٹھ کر اسمبلی آئیں،موبائل رابطوں اورسی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق انیلا ریاض پی ٹی آئی کی مخصوص نشست کی خواہش مند تھیں، طاہر انجم مسلم لیگ ن میں اپنا گراف بہتر بنانا چاہتے تھے ، طاہر انجم نے انیلا ریاض کو معاف کرنے کا بیان بھی لکھ کر دیا۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم نے ادکار طاہر انجم پر حملہ کرنے والی پی ٹی آئی کی انیلہ ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ محمد نعیم کی عدالت میں قلعہ گجر سنگھ پولیس نے پی ٹی آئی کی انیلہ ریاض کو گرفتار کرکے ریمانڈ کے لیے پیش کیا،عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کر دی۔

مزیدخبریں