ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفعہ 144 کا نفاذ؛ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال رکھنے کا فیصلہ

دفعہ 144 کا نفاذ؛ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: No service will be ban
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں احتجاج کا معاملہ،محکمہ داخلہ کاموبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال رکھنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ نے کوئی بھی سروس بند کرنے کے روک دیا۔

تفصیلات کےمطابق ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ144 کے نفاذ اور احتجاج اوردھرنے کے باعث انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی۔

 ہوم سیکرٹری پنجاب نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے موبائل فون یا انٹرونیٹ سروس بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ہوم سیکرٹری نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ نے تمام ضروری ہدایات پولیس اور اضلاع کے ڈی سیز کو جاری کر دی ہیں، وہ ان ہدایات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔