سکولوں کی جانب سے ڈینگی ایپ پرفیک تصاویر اپ لوڈ کرنے کا انکشاف

26 Jul, 2024 | 02:50 PM

جنیدریاض: ڈینگی ڈیش بورڈ پر سرکاری سکولوں کی جانب سے فیک تصاویر اپ لوڈ کرنے کا انکشاف،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی ایپ پر جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا نوٹس لے لیا۔
 تفصیلات کےمطابق موسم برسات میں سکولوں میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے کےباعث ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، ڈینگی ڈیش بورڈ پر سرکاری سکولوں کی جانب سے فیک تصاویراپ لوڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈینگی ایپ پر جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا نوٹس لیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو قواعدوضوابط کےخلاف ورزی پرڈینگی فوکل پرسنز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ذمہ دارفوکل پرسنز کےخلاف کارروائی کرکے رپورٹ محکمہ کو بھجوائی جائے۔

مزیدخبریں