ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینکڑوں آسامیاں خالی، پروموشن کے منتظر اساتذہ رُل گئے

سینکڑوں آسامیاں خالی، پروموشن کے منتظر اساتذہ رُل گئے
کیپشن: service permotion
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: لاہور میں ان سروس پروموشن کے لئے ہزاروں اساتذہ خوار،پنجاب ٹیچرز یونین نے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں ان سروس پروموشن کے لئے 811 آسامیاں خالی ہیں،جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ڈی ای او ایلمنٹری و سکینڈری کی جانب سے تاحال سیٹوں کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔

جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے مزید کہا کہ پرائمری ،ایلمنٹری و سکینڈری ونگ میں پروموشن کے لئے خالی آسامیوں کا ڈیٹا مہیا کیا جائے،انکا کہنا تھا کہ ڈی پی سی کے باوجود آسامیوں کی فہرست جاری نہ کرنا ناانصافی ہے۔