دفعہ 144 نافذ؛ صدر پی ٹی آئی لاہور کا حکومت کو دو ٹوک پیغام

26 Jul, 2024 | 02:34 PM

عثمان خادم: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ملک گیر احتجاج کا معاملہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آج لاہور میں احتجاج کا اعلان، پاکستان تحریک انصاف احتجاج میں حصہ لے گی، دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجودتحریک انصاف نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق   صدر پی ٹی آئی لاہور چودھری اصغر گجر نے کہا کہ لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، جمعہ کی نماز کے بعد ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی احتجاج کی قیادت کریں گے، جب بھی پی ٹی آئی احتجاج کا اعلان کرتی ہے، دفعہ 144 نافذ کردی جاتی ہے۔

ہم نے احتجاج کی کال پہلے دی ہے، حکومت نے دفعہ 144 بعد میں لگائی، پاکستان تحریک انصاف ہر صورت احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

مزیدخبریں