جنید ریاض: نہم و دہم میں معاشرتی علوم اور اسلامیات کے سو ،سو نمبرز کے امتحان کا معاملہ،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو دونوں مضامین کے پیپرز بارے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق نہم و دہم میں معاشرتی علوم اور اسلامیات کے سو ،سو نمبرز کے امتحان کے معاملہ پر جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تعلیمی سیشن 2024-25 میں نہم کلاس میں 100 نمبر کا اسلامیات کا پیپر ہو گا،رواں سیشن میں نہم کلاس میں معاشرتی علوم کا پیپر نہیں ہوگا۔
تعلیمی سیشن 2025-26 میں دہم کلاس میں معاشرتی علوم کا 100 نمبر کا پیپر ہو گا،آئندہ تعلیمی سیشن میں دہم کلاس میں اسلامیات کا پیپر نہیں ہو گا،تمام ایجوکیشن اتھارٹیز مذکورہ شیڈول کےمطابق بچوں کو پیپرز کی تیاری کروائیں گے۔