قیصر کھوکھر : دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا معاملہ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہونیوالی گرفتاریوں پرمحکمہ داخلہ کے احکامات، ڈی سیز کو گرفتار افراد کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے تمام ڈی سیز کو ہدایت کی ہے کہ پولیس کی رپورٹ پر گرفتار ہونیوالے افراد کو نظربند کر دیا جائے۔ تمام نظر بندی کے آرڈر اضلاع کے ڈی سی خود نکالیں گے۔ محکمہ داخلہ نے مختلف اضلاع سے گرفتار افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس کے بعد پولیس کی رپورٹ پر ڈی سی نظر بندی کے احکامات جاری کریں گے۔
دفعہ144، محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم ہدایات جاری کردیں
26 Jul, 2024 | 02:19 PM