ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کیخلاف احتجاج، جماعت اسلامی کے کارکنوں کیلئے اہم ہدایات جاری 

جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا اور کارکنوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا اور کارکنوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں۔

 رٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کا کہنا ہے  کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں ،انہوں نے قافلے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے کہاکہ قافلے کے امیر کا مختصر پیغام موبائل سے ریکارڈ کرکے شیئر کریں،اگر پولیس راستے میں کہیں روکے تو بھرپور احتجاج کریں،اگر آپ دھرنے میں شریک نہیں ہو رہے تو سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیں،سوشل میڈیا پر دھرنے سے متعلق اپ ڈیٹس میٹریل شیئر کیا جائے۔