عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، صنم جاوید کے نام پر پارٹی میں اختلافات سامنے آنے لگے۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق کئی سینیئر رہنما پی ٹی آئی خاتون سپورٹرصنم جاوید کو مخصوص نشست دینے کے مخالف ہیں، پی ٹی آئی ورکرز بھی صنم جاوید کی نامزدگی سے ناخوش ہیں،ورکرز اور رہنماؤں نے اپنے تحفظات مرکزی قیادت کو پہنچا دئیے۔
پارٹی رہنماؤں کا اپنےموقف میں کہناتھا صنم جاوید کی پارٹی کے لئے کوئی خاص خدمات نہیں، صنم جاوید کے ساتھ سینکڑوں خواتین ورکرز نے جیل کاٹی ، سٹیک ہولڈرز ہیں۔
قائدین نے اپنی رائے دیتے کہا مریم نواز کو ٹک ٹاکر کہتے ہیں تو صنم جاوید بھی تو ٹک ٹاکر ہی ہے،ورکرز نے تجویز دی کہ صنم جاوید کی جگہ کسی تجربہ کار خاتون سیاستدان کو اپوزیشن میں لانا چاہیے۔
U