ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5شادیاں کرنیوالے ٹک ٹاکر کو بیوی نے گرفتار کرا دیا

5شادیاں کرنیوالے ٹک ٹاکر کو بیوی نے گرفتار کرا دیا
کیپشن: 5 arranged marriages arrested
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: دھوکے سے 5شادیاں کر کے رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار، ملزم ساجد کے خلاف پانچویں بیوی نے مقدمہ درج کرایا، ملزم ساجد پراپرٹی ڈیلر اور ٹک ٹاکر بھی ہے۔

تفصیلات کےمطابق 5 خواتین سےشادیاں کرکے رقم بٹورنے والے ٹک ٹاکر کوگرفتار کرلیا گیا،  متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا ملزم ساجد نے مجھے دھوکے میں رکھ کر شادی کی، برطانوی شہری ہوں،2023میں پاکستان والدہ کے علاج کے لئے آئی تھی،ساجد نے ملاقات کےبعد رشتہ بھیج کر شادی کی پیش کش کی ، ساجد سے شادی کے بعد میں واپس برطانیہ چلی گئی۔

متاثرہ خاتون زیب النسا کا کہناتھا ملزم نے دھوکے سے میرا زیور،پراپرٹی اور قیمتی سامان لے لیا ،میرا سب کچھ ہتھیانے کےبعد ملزم نے برطانیہ آنے سے انکار کر دیا،دوبارہ پاکستان آنے پر معلوم ہوا ملزم کی مجھ سے پانچویں شادی ہے ،، خاتون نےالزام لگاتے کہا ملزم پہلے بھی 4بیویوں کو دھوکا دے کر رقم ہتھیا چکا ہے۔