طلاق لینے پر خاتون کے جشن منانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

26 Jul, 2024 | 10:28 AM

ویب ڈیسک:  شادی کے رشتہ میں تلخی آ جائے تو طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے لیکن اگر کسی وجہ سے طلاق میں رکاوٹ پڑ جائے اور تعلق بھی بہتر نہ ہو پائے تو   کیشیدگی بہت بڑا مسئلہ ہبن سکتی ہے۔  اس کا اثر نہ صرف خاوند اور بیوی پر پڑتا ہے بلکہ بچے بھی ایسے معاملات کو دیکھتے ہوئے چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر طلاق کی خوشی میں ڈانس کرکے جشن مناتی ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون کو   طلاق کی خوشی میں لہنگا چولی پہنے مختلف  انڈین گانوں پر  ڈانس کرتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون کی ویڈیو کے بیگ گراؤنڈ تھیم  پر ’ طلاق مبارک‘ لکھا بھی دیکھا جاسکتا ہے جب  کہ ویڈیو میں خاتون کو خوشی سے ڈانس کرتے دیکھا گیا، طلاق کے بعد جشن منانے پر ان خاتون کے دوستوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوب شور شرابہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  طلاق ہونے کی خوشی میں ڈانس کرتی دکھائی دینے والی یہ خاتون کی ویڈیو   امریکا کی  ہے جو کہ امریکا میں اسٹور چلاتی ہیں، یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی کیوں ہوئی۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا  پر بعض قدامت پرست پاکستانی اس امریکی خاتون پر کڑی تنقید کررہے ہیں جبکہ اُس کے سابق شوہر کی  تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسی پوسٹیں کرنے والے نہ خاتون کو جانتے ہیں نہ اس کے سابق شوہر کو ہی جانتے ہیں۔

مزیدخبریں