ویب ڈیسک:معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، یہ مسئلہ نہ صرف پاکستان میں پایا جارہا ہے بلکہ بھارت بھی اس کی لپیٹ میں ہے، ایک ایسا ہی واقعہ منظرعام پر آیا جس میں نوجوان انجینئرنے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 38 سالہ انجینئر نے اٹل سیتو سمندرری پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، افسوسناک واقعہ دوپہر 12:30 کے قریب پیش آیا جس کی ویڈیو سی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل پر گاڑیاں رواں دواں ہیں اسی دوران سیاہ رنگ کی گاڑی رکتی ہے اور ڈرائیور گاڑی سے اترتے ہی پل سے سمندر میں چھلانگ لگا دیتا ہے،متوفی ڈومبیولی علاقے کا رہائشی تھا جبکہ مالی مشکلات کے سبب اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔
مقامی ماہی گیروں نے لاش کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے، بتایا جارہا ہے کہ اس شخص نے اس سے قبل 2023 میں کویت میں کام کے دوران زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن اسے بچالیا گیا تھا۔