ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف زرداری کی سالگرہ، ثمینہ گھرکی نے پہلا کیک کاٹ دیا

Samina Khalid Ghurki, President Asif Ali Zardari, Birth Day cake, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد:  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کرنے میں ثمینہ خالد گھری پیپلز پارٹی کے سب کارکنوں پر بازی لے گئیں۔ 
پیپلز پارٹی پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی جانب سے جمعرات کے روز صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ سے ایک روز پہلے ہی  تقریب کا اہتمام کر لیا گیا۔
تقریب کا اہتمام ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس مین پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 


ناصرہ شوکت پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیٹر لیڈیز ونگ کے ساتھ  بیگم عرفان پیپلز پارٹی نائب صدر ، شہناز گوندل ،فرحت یاسمین ،شبانہ گل، فرحت جہانگیر،شازیہ ثمینہ طارق اور دیگر خواتین نے ثمینہ خالد گھرکی کے ساتھ مل کر صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا ور ان کی اچھی صحت اور درازیِ عمر کے لئے دعا کی۔

ثمینہ خالد گھرکی نے صدر آصف زرداری کی سالگرہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں اور حامیوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ ہفاہمت کی سیاست کی، آج ان کی سالگرہ کا پیغام یہی ہے کہ ہم متحد ہو کر مہنگائی اور دیگر مسائل کا حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال کر دم لیں گے۔