سٹی42: پنجاب آئی ٹی بورڈ کی حکومت پنجاب کیلئے وضع کردہ ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم ایپ کے ذریعےشہریوں کوسروس فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوری 2022 سے اب تک پنجاب بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ڈومیسائل کا اجراء کیا جا چکا ہے۔
ایپ کی بدولت شہریوں کو طویل قطاروں اور متعلقہ دفاتر کے اضافی چکر لگانے سے نجات ملی ہے۔ اور وہ گھر بیٹھے سمارٹ فون سے ڈومیسائل کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ای پے پنجاب ڈومیسائل فیس کی مد میں اب تک حکومت کو 4 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوا ہے۔