کنال روڈ پر پڑنے والے شگاف بھرے نہ جاسکے، شہری مشکل میں پڑگئے

26 Jul, 2023 | 11:28 PM

حسن ساجد: لاہور کے  کنال روڈ پر پڑنے والے شگاف بھرے نہ جاسکے، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

گارڈن ٹاؤن انڈرپاس کے قریب کنال روڈ پر پڑنے والے شگاف بھرے نہ جاسکے،  کئی دن گزرنے کے باوجود بھی روڈ ٹریفک کیلئے بحال نہ کیا جاسکا۔دوسری جانب واسا کی مشینری اور عملہ غیر موجود ہے، بارش نے بھی کام میں روڑے اٹکائے ہیں۔

گارٹن ٹاؤن سمیت بارشوں کے باعث شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر بھی شگاف پڑ گئے ہیں، ناکارہ اور پرانی سیوریج لائنز روڈز بیٹھنے کا پیش خیمہ ثابت ہوئی ہیں جن سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں