ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا استحکام پاکستان پارٹی کا 21 نکاتی منشور ملک کی بہتری اور عوام کی ترقی کا ضامن ہے جس دن اقتدار ملا اس سے اگلے دن تمام انتخابی وعدے پورے ہو جائیں گے سابق وزیراعظم ٹک ٹاکر بن کر پاکستان مخالف چورن بیچ رہا ہے محب وطن پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان استحکام پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں استحکام پارٹی کا منشور صحافیوں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سیاست کا دارالخلافہ ہے
جس سیاسی جماعت کا ڈومیسائل لاپور کا ہو وہی سیاست میں پھلتی پھولتی ہے استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کی سیاست کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہےسستحکام پاکستان پارٹی کا 21 نکاتی منشور ملک کی بہتری اور عوام کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے 14 اگست کو قیام پاکستان کے ساتھ ساتھ استحکام پاکستان پارٹی کا جنم دن بھی منایا جائے گا ۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے سر سبز پاکستان کا جو خواب قوم کو دکھایا ہے وہ قابل ستائش ہے۔سر سبز پاکستان کا اقدام پاکستانی سیاست اور معشیت کے لئے سود مند ثابت ہوگا آرمی چیف نے وہ کام کر دکھایا خو اس ملک کے حکمران نہ کر سکے۔
چیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان کی مقبولیت قوانین کو نہیں بدل سکتی، ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز رکھ کر ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔
آپکی مقبولیت کھیل ہے اور کھیل میں مقبولیت ہونا ملک کی ترقی میں کام نہیں آیا۔ اب آپ کی شہرت یہ بھی ہے کہ آپ نے شہدا کی بے حرمتی کی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاسابق وزیراعظم ٹک ٹاکر بن کر پاکستان مخالف چورن بیچ رہا ہے۔ مگر محب وطن پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان جس دن اقتدار میں آئے گی اس سے اگلے تمام انتخابی وعدے پورے ہو جائیں گے
ہم نومولود جماعت ہیں ہمارا وجود 9 مئی واقع کے بعد عمل میں آیاہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو لاحق تمام امراض کا علاج صرف اور صرف جمہوریت ہے بدقسمتی سے جب بھی کوئی سیاستدان اقتدار کے ایوان میں پہنچا وہ بدترین ڈکٹیٹر بن گیا استحکام پاکستان پارٹی علامہ اقبال اور قائداعظم کے خوابوں سے جڑے پاکستان کے لئے جدوجہد کرے گی