زاہد چودھری: پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے لاہور میں واقع 2 کلینکس سربمہر کر دیئے گئے۔
ڈاکٹر زرقا کا گلبرگ میں واقع کلینک ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر سربمہر کیا گیا۔
ڈی ایچ اے میں واقع کلینک بھی سربمہر ہو گیا۔
ڈاکٹر زرقا کے ڈی ایچ اے میں واقع کلینک پر مستند ڈاکٹر موجود نہیں تھا ۔
ڈی ڈی ایچ او گلبرگ نے بتایا کہ ڈاکٹر زرقا کے کلینکس کی ہیلتھ کیئر کمیشن کی رجسٹریشن بھی نہیں تھی ۔