محکمہ اینٹی کرپشن کا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسروں اور ٹھیکیداروں کیخلاف بڑا ایکشن

26 Jul, 2023 | 10:19 PM

 قیصر کھوکھر: محکمہ اینٹی کرپشن نےمیٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسروں اور ٹھیکیداروں کیخلاف ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا۔

 ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ایم سی ایل افسران نے ٹھیکیداروں سے مل کر 2021 میں مویشی منڈیوں پر 52 کروڑ روپے خرچ کیے اور اگلے ہی سال مویشی منڈیاں لگانے کا خرچہ ایک ارب 76 کروڑ روپےظاہر کیا ۔ ٹھیکیداروں سے مل کر جعلی ریکارڈ اور بل بنا کر کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کیں۔

اینٹی کرپشن نے انکوائری کرتے ہوئے کرپشن کے واضح شواہد پر ندیم طاہر، سدرہ ظفر قیصر، حنیف فیصل ،یوسف سندھو، محمد زبیرکیخلاف مقدمہ درج کیاہے۔جبکہ ٹھیکیداروں ملک راشد ،ملک ارشد، زوہیب، ملک تنویر ،ملک شہباز اور ذیشان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں