محرم الحرام؛سکیورٹی کے فول پروف انتظامات, جلوسوں کے راستوں پر اہلکار تعینات

26 Jul, 2023 | 10:12 PM

 ویب ڈیسک: ڈی آئی جی آپریشنز سےپاک آرمی و رینجرز کے اعلیٰ افسران کی ملاقات کی، ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کو لاہور پولیس کے محرم سکیورٹی پلان سے آگاہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اورجلوسوں کے راستوں پر اہلکار تعینات ہوں گے۔نویں اور دسویں محرم کو پاک فوج اور رینجرز بھی اہم مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔دس محرم تک نکلنےوالے جلوسوں کے روٹس پر اہلکارتعینات ہوں گے۔ کوئیک رسپانس فورس اور ڈپلائیمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز سےپاک آرمی و رینجرز کے اعلیٰ افسران نے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا لاہور پولیس عزاداری جلوسوں ومجالس کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی اور اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ محمد یوسف نے امام بارگاہ قصر بتول ، امام با رگاہ جامعۃ المنتظر کا دورہ کیا۔دونوں افسران نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، صفائی سمیت دیگر انتظامات کو بھی دیکھا۔

سٹی ٹریفک پولیس نے بھی یوم عاشور کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے۔ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 125 انسپکٹرز اور 3 ہزار ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔سرکل افسران کوجلوسوں کے روٹس، پارکنگ و ڈائیورشن پوائنٹس کاازسرنوجائزہ لینے کی ہدایات کردی گئیں۔

سی ٹی او کا کہنا ہے مجالس ،جلوسوں میں عزاداروں کی آمدورفت کیلئے ٹریفک کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں