ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کے بعد ڈینگی کیسز بڑھنے لگے،مختلف مقامات سے لاروا برآمد

Dengue,Cases increased,City42
کیپشن: Dengue patients in hospital,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)بارشوں کے بعد ڈینگی اپنے پَر پھیلانے لگا، محکمہ صحت کی ٹیموں نےشہر کے مختلف مقامات سے 9 سو سے زیادہ ڈینگی لاروا برآمدکرکےتلف کردیا۔ ہسپتالوں میں ڈینگی کے 6مریض زیر علاج ہیں۔
بارشوں کے بعدمختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے مختلف مقامات سے 964 کے قریب ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے موقع پر تلف کردیاجبکہ ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا علاج بھی جاری ہے۔

جنرل ہسپتال میں ڈینگی کے 3 مریض، سروسز ،چلڈرن اور سرگنگارام ہسپتال میں ایک، ایک مریض زیر علاج ہے۔نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال،سروسز ،میو اور ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈینگی کا ایک ،ایک مشتبہ مریض زیر علاج ہے۔