عوام کیلئے خوشخبری، ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز کر دیا گیا

26 Jul, 2023 | 06:52 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: محکمہ پاسپورٹ نے سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں پاسپورٹ  کی تجدید کےلیے آن لائن پاسپورٹ اجرا کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

ای پاسپورٹ پروگرام کے تحت پہلا پاسپورٹ لاہور کےرہائشی شاہد سلیم کی درخواست پران کے حوالے کیا گیا، شاہد سلیم نے پاسپورٹ کی 10 سالہ تجدید کے لئے آن لائن درخواست کی تھی۔ترجمان کے مطابق پراسیس کے بعد پرنٹ شدہ پاسپورٹ آج لاہور پاسپورٹ آفس سے جاری کیا گیا، 20 جولائی سے آن لائن تجدید کے آغااز سے اب تک 1128 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں