عابد چودھری: بادامی باغ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ دو موقع پر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بادامی باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ دو فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبدالرحمن عرف پنڈی کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین ڈاکوئوں نے کھوکھر روڈ پر ارشاد نامی شخص سے واردات کر کےفرار ہو رہے تھے اورتعاقب کرنے پر ڈاکووں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو موقع سے فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوکے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو متعدد وارداتوں میں اشتہاری تھا۔