سونے کی قیمت میں بڑی کمی

26 Jul, 2023 | 05:52 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان میں سونا کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان  میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400روپے کمی ہو ئی  جس کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ22ہزار 100روپے ہو گیا۔10گرام سونے کی قیمت 2058روپے کمی کے بعد 1لاکھ90ہزار 415روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 12ڈالر اضافے کے بعد 1972ڈالر کا فی اونس ہوگیا۔

مزیدخبریں