ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے بعد ایک اور ہمسایہ ملک سے لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

بھارت کے بعد ایک اور ہمسایہ ملک سے لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کی انجو کے بعد ایک اور ہمسایہ ملک سے لڑکی محبت میں دیوانی ہو کر پاکستان پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق انڈیا کے بعد چین سے بھی لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی  ہے ،چینی لڑکی باجوڑ کے جاوید کے ساتھ سنیپ چیٹ پر بات چیت کر تی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق چینی لڑکی جاوید سے ملنے ثمر باغ لوئر دیر پہنچی، جاوید ثمر باغ میں اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر میں رہائش پذیر تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ 3دن قبل چینی لڑکی اسلام آباد آئی، وہاں سے جاوید اور لڑکی ثمر باغ پہنچے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چینی لڑکی کو ہر قسم کی سکیورٹی فراہم کی ہے ،سکیورٹی وجوہات پر چینی لڑکی کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔  پولیس کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی لڑکی ثمر باغ پہنچ گئی،چینی لڑکی باجوڑ کے رہائشی جاوید سے شادی کی خواہشمند ہے۔