42جمال الدین : ایف آئی اے کےسپیشل جج سنٹرل بخت فخر بہزاد نے 5 صفحات کا تحریری حکم جاری کر دیا
سپیشل جج نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب، آئی جی جیل کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ تینوں افسران کو50،50ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم لکھ دیا۔
عدالت نےتینوں افسران کو5اگست کیلئے اظہاروجوہ کانوٹس بھی جاری کردیا۔
عدالت نےتفتیشی افیسر کو ائندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم عدولی پر تفتیشی افسر کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔
سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے بدھ کے روز سماعت کی ۔عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل شروع ہونے پر پرویز الہٰی کوپیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزم کو پیش کرنے کی مہلت دی ۔ تین بجے تک پرویز الہٰی کو پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب ، آئی جی جیل خانہ جات اور سیکرٹری داخلہ کو پانچ اگست کیلئے شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
عدالت نے تحریری حکم سناتے ہوئے کہا لاہور میں پرویز الہٰی کیخلاف مقدمے کا ٹرائل چل رہا تھا ۔ ملزم کو عدالت کی اجازت کے بغیر اڈیالہ جیل منتقل کرنا غیر قانونی اقدام تھا ۔ دوران سماعت اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے پیش ہو کر کہا ۔ ملزم کو پیش کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی اجازت لینا ضروری ہے ۔ اجازت مانگی تھی ۔ ان کا جواب نہیں آیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے عدالت کو بتایا پولیس کی گاڑیاں اڈیالہ جیل کے باہر صبح سے کھڑی تھیں۔ جیل حکام نے ملزم کو ہمارے حوالے نہیں کیا۔