ویب ڈیسک: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جس میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کرلی اور 201 رنز پر آوٹ ہو گئے۔
عبداللہ شفیق نے 321 گیندوں پر 200 رنز بنائے جس میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ ڈبل سینچری بنانے کے بعد عبداللہ صرف پانچ گیندیں مزید کھیل سکے اور مزید ایک رن بنا سکے۔ جے سوریا کی گیند کو کھیلتے ہوئے وہ کیچ آوٹ ہو گئے۔
پاکستان نے اب تک چار وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے ہیں ، جب کہ ٹیم کو سری لنکا پر 274 رنز کی برتری حاصل ہے۔ کریز پر اس وقت محمد رضوان اور سلمان علی آغا موجود ہیں۔ رضوان کو ریٹائرڈ ہرٹ سرفراز احمد کی جگہ لایا گیا ہے۔