ویب ڈیسک: پاکستان نے چین کی شراکت سے اپنی الیکٹرک کار متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کی شراکت داری سے خیبر پختونخوا کے علاقے حطار میں الیکٹرک کار کا پلانٹ لگایا جائے گا۔پاک چین آٹو موبائل برانڈ اسلام آباد میں اپنی پہلی الیکٹرک کار کی لانچ کرے گا۔الیکٹرک کار کی مینوفیکچرنگ نومبر 2023 میں شروع ہوگی اور جنوری 2024 میں ای وی کی بکنگ کا عمل شروع ہوگا۔
پہلے مرحلے میں 2 دروازے اور 4 دروازوں والی الیکٹرک کاریں متعارف کرائی جائیں گی۔گاڑیوں میں 1 لاکھ کلومیٹر یا 4 سال کی وارنٹی کے ساتھ لیتھیم بیٹری ہوگی،دوسرے مرحلے میں منی پک اپس اور 2 وہیلر بائیک خاص طور پر خواتین کیلئے لانچ کرنے کا منصوبہ ہوگا۔2 دروازوں والی الیکٹرک کار ایک بار چارج کے ساتھ 225 کلومیٹر تک سفر کرے گی اور4 دروازوں والی الیکٹرک کار ایک چارج پر 350 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔
5 ملین ڈالر کا پاک چین مشترکہ منصوبہ دو سے پانچ سالوں میں 100 فیصد ٹیکنالوجی کی منتقلی مکمل کرلے گا۔مینوفیکچرنگ مصنوعات یورپ اور ترکی سمیت کئی ممالک اور خطوں کو برآمد کی جائیں گی،الیکٹرک گاڑیاں متوسط اور نچلے متوسط طبقے کیلئے فروخت کی جائیں گی۔