خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات ، پنجاب میں کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ

26 Jul, 2023 | 02:08 PM

عرفان ملک: لاہور سمیت پنجاب میں واچ لسٹ اور فورتھ شیڈول کے 9673 افراد کی میپنگ کرلی گئی۔خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات  روکنے کے لئے  پنجاب میں کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حساس شہروں میں 2291 افغان تربیت یافتہ اور756 عسکریت پسندموجودہیں. 1536 مقامی افرادعسکریت پسندوں کی معاونت کرتےہیں.
پنجاب حکومت کے ذمہ دار  زرائع نے بتایا ہے کہ حساس شہروں میں بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 
 
گوانتاموبے جیل سے رہا ہونے والے 22 افراد بھی میپنگ میں شامل ہیں۔ فورتھ شیڈول میں شامل 1310افراد کی نگرانی  تیزکردی گئی ہے۔

مزیدخبریں