جوڈیشل افسرکے گھر بچی پر تشدد؛ جنرل ہسپتال کے 12 رکنی بورڈ کی رپورٹ میں دل ہلا دینے والے انکشافات

26 Jul, 2023 | 01:50 PM

جج کے گھر بچی پر تشدد؛ جنرل ہسپتال کے 12 رکنی بورڈ کی رپورٹ میں دل ہلا دینے والے انکشافات

زاہد چودھری: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے انتظامی افسر کی کم سن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کےواقعہ کے حوالہ سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جنرل ہسپتال کے 12 رکنی بورڈ نے میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع کروادی ۔

میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ تشدد کے باعث بچی کے جسم میں خون کی گردش نہیں ہورہی۔ تشدد کی وجہ سے لڑکی کا جگر شدید متاثر ہے۔ انفیکشن کی وجہ سے لڑکی کا بلڈ پریشر گرتا جارہا ہے۔ شدید تشدد کے باعث لڑکی کا ذہنی توازن نارمل نہیں۔

میڈیکل رپورٹ  میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈر خوف اور شدید زخموں کے باعث لڑکی بات کرنے سے قاصر ہے، تشدد اور شدید انفیکشن کی وجہ سے لڑکی کو جسم پر شدید سوجن ہے۔ بچی حالت خراب ہونے کی وجہ سے کچھ کھا پی نہیں سکتی۔ مجبوراً  بچی کو خوراک کی نالی لگادی گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں  یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچی کے خون میں سرخ اور سفید بلڈ سیل، پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہوگئے ہیں۔ انفیکشن اور زخموں کے باعث بچی کے خون میں شوگر بہت کم ہوگئی ہے۔

 جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مرتب کردہ اس میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچی کے دونوں بازو فریکچر ہیں۔

 میڈیکل رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تشدد کے باعث لڑکی کی آنکھیں بھی متاثر ہوئیں،

میڈیکل رپورٹ بنانے والے سینئیر ڈاکٹروں نے لکھا ہے کہ لڑکی کو حالت بہتر ہونے تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا، 
متاثرہ لڑکی کا بلڈ پریشر بحال کرنے کے لیے ویسوپریسر سپورٹ پر رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں