ایل ڈی اے سٹی؛ فائلوں کی مارکیٹ ویلیو کیسے برباد ہوئی

26 Jul, 2023 | 01:35 PM

دُر نایاب: ایل ڈی اے سٹی میں فائلوں کی مارکیٹ ویلیو کیسے برباد ہوئی، راز کھل گیا
 ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ خود شہریوں کی جمع پونجی ڈبونے میں پیش پیش  نکلا، منصوبے پر گزشتہ 1سال سے صفر پراگریس حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ، چوتھے بیلٹ کے بعد ایک مرلہ اراضی بھی ایکوائر نہ کی جاسکی ۔
 
 زرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ پروکیورمنٹ کا صفر ہونا، فائلوں کی کم قیمت ،ڈویلپمنٹ نہ ہونے کے باعث ہوئی۔ایل ڈی اے سٹی کی زیر زمین بجلی کی تنصیبات بچھانے کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔انڈسٹریل زون کی لینڈ  موجودہونے کے باوجود صنعتوں کی منتقلی نہ ہو سکی۔
ایل ڈی اے سٹی میں چناب روڈ کی تعمیر التوا کا شکار  ہے، کینال پر برج کا ایریگیشن سے این او سی نہ لیا جاسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی کی الیکٹریفکیشن کیلئے نیپرا سے منظوری بھی نہ لی جاسکی۔
جناح سیکٹر کے لئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام بھی شروع نہ ہوسکا۔پندرہ ہزار سے زائد پلاٹ ہولڈرز ، الاٹی غیر معمولی تاخیر سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ کی بری کارکردگی سے فائلوں کی مارکیٹ بیٹھ گئی۔ایک سال سےایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کا ایک بھی اجلاس نہ ہوسکا۔
گزشتہ میٹنگ میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ذمہ داران پر برہمی کا اظہار کیا ۔ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نےکاغذی پرفارمنس دےکر جان چھڑانے کی کوشش کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹوریٹ کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے وارننگ دی۔ نوٹیفائیڈ اراضی پر غیر قانونی پلاٹ کٹنگ پر بھی انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں