محسن نقوی نے لاہور شہر میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

26 Jul, 2023 | 12:50 PM

دُر نایاب: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور شہر میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بدھ کے روز ہوا۔محسن نقوی نے تمام متعلقہ اداروں کو فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہر کی سڑکوں پر بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے ضروری اقدامات پر زور دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بڑی شاہراہوں پر پانی کی نکاسی کے مؤثر نظام کا نہ ہونا قابل توجہ ہے،مال روڈ،مین بلیوارڈ ودیگر بڑی شاہراہوں پر پانی کی نکاسی میں کوتاہی نہ کی جائے۔

 نگراں وزیراعلیٰ نے شہر میں سڑک کنارے گرین بیلٹس کا لیول سڑک کے متوازی رکھنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا لاہور سمیت بڑے شہرو ں کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔


اجلاس میں لاہور کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر ،چیف سیکرٹری ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ،سیکرٹریز خزانہ،تعمیرات ومواصلات،ہاؤسنگ ،کمشنر لاہور ڈویژن ودیگر  متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں