وفاقی کابینہ نے احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری دیدی

26 Jul, 2023 | 12:41 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 13 میں سے 12 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی تاہم کابینہ نے قومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخر کردی جسے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم، ای تحفظ بل 2023 اور پرسنل پروٹیکشن بل کی اصولی منظوری دے دی۔

مزیدخبریں