کروز میزائل ’ابو مہدی‘ ایرانی بحریہ کے حوالے کردیا گیا

26 Jul, 2023 | 10:02 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران میں مقامی طور پر تیار کیا گیا کروز میزائل ایرانی بحریہ کے حوالے کردیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کروز میزائل ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کروز میزائل ’ابو مہدی‘ میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔

ایرانی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ نیا کروز میزائل کم اونچائی تک پرواز کرنے اور ریڈار سے بچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔جوہری میزائل ابو مہدی مختلف اقسام کے بحری جہازاور فریگیٹ کو تباہ کرسکتا ہے۔ میزائل کو فکس اور موبائل لانچر سے فائر کیا جا سکتا ہے.

کروز میزائل بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب میں ایران کے رئیر ایڈمرل علی رضا کا کہنا تھا کہ نیا میزائل دشمن کو ایران کے ساحلوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں