مانیٹرنگ ڈیسک: افغانستان میں طالبان حکام کے نئے حکم کے تحت ہزاروں بیوٹی پارلر آج سے مستقل بندکردیے گئے۔
افغان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مطابق طالبان کے نئے حکم کے بعد ملک بھر میں تقریباً 12ہزار بیوٹی پارلرز بند ہوگئے۔افغان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ ہزاروں بیوٹی پارلرز کی بندش سے 60 ہزار افغان خواتین اپنی آمدنی سے محروم ہوجائیں گی۔
کابل میں گزشتہ ہفتے بیوٹی پارلر کی بندش کے خلاف خواتین نے مظاہرہ بھی کیا تھا جن پر طالبان حکام کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا تھا اور ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔