اویس کیانی: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دی ہے، نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے اور ماہانہ200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔