(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ان سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے، اسلام آباد سے خصوصی طیارہ پرویز الہی کو لینے لاہور پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے گورنر ہاؤس پہنچ گئے لیکن گورنر ہاؤس کے دروازے بند ہونے پر انہیں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ملی ہے۔
اب پرویز الہی کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں رات دو بجے ہو گی ، پرویز الہی کی حلف برداری کی تقریب کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔