سپریم کورٹ کے فیصلے پر نواز شریف کا اہم موقف آگیا

26 Jul, 2022 | 10:11 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد نوازشریف کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی اور پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دے دیا۔ 

مریم نواز کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی ٹوئٹ کیا، اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ'پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ تینوں جج صاحبان کو سلام!

واضح رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا تھا، مریم نواز نے فیصلے کو جوڈیشل "کو "قرار دے دیا، مزید لکھا کہ انصاف کا قتل نامنظور،ایک ہی طرح کے کیس میں دو مختلف فیصلے کیوں؟
 

مزیدخبریں