رواں مالی سال قیدیوں کی صرف چائے پر ہی 33کروڑ خرچ ہونگے

26 Jul, 2022 | 07:52 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی) قیدیوں کی چائے رواں سال مالی سال میں 33کروڑ سے زائد کی چائے پی جائیں گے۔روزانہ ہر قیدی کو صبح کے اوقات میں ایک کپ چائے دی جاتی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت دودھ اور چائے کی پتی پر 8 کروڑ روپے اضافی اخراجات آئیں گے۔
 لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے وپینے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے جاتے ہیں۔ رواں مالی سال میں 50ہزار زائد قیدیوں کی چائے پر روزانہ 10 لاکھ کے قریب خرچہ آتا ہے۔چائے کے لئے لاہور ریجن کی جیلوں کےلئے سوا پانچ لاکھ کلو خشک دودھ 8 کروڑ 91لاکھ سے خریدا جائے گا۔

پنجاب بھر کی جیلوں کےلئے 17لاکھ36ہزار کلو خشک دودھ 29کروڑ باون لاکھ کا خریدا جائے گا۔لاہورریجن کی جیلوں کےلئے 9ہزار2سوکلوچائے کی پتی 1کروڑ دس لاکھ کی خریدی جائے گی۔پنجاب بھر کی جیلوں کےلئے 31ہزار5سوکلو پتی 3کروڑ 78لاکھ کی رقم خرچ ہوگی۔

رمضان میں افطاری کے لئے مشروبات پر 1کروڑ سے زائد اخراجات ائیں گے۔سٹینڈرائزڈ خشک دودھ اور پتی کی خریداری کےلئے کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں