سپریم کورٹ کا فیصلہ ،حکمران اتحاد نے بھی بڑا قدم اٹھالیا 

26 Jul, 2022 | 07:38 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے سربراہان کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائیگا۔

 واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کے حوالے سے سپریم کورٹ بھی اپنا فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گی ۔ پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان پہلے ہی عدالتی پراسیس کا حصہ بننے سے انکار کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں