ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں آٹے کی قلت،ڈی سی لاہور نے اہم ہدایات دے دیں

ڈی سی لاہور،فلور ملز،اسسٹنٹ کمشنرز،سٹی42
کیپشن: Flour,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قلت کاُ ڈی سی لاہور نے نوٹس لے لیا ، ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو فلور ملز سے فوری رابطے اور آٹے کی فراہمی کو فوری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
  ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو گڑھی شاہو،جی ٹی روڈ ،شادباغ گھوڑےشاہ، سلامت پورہ، ڈبن پورہ میں آٹے کی فراہمی چیک کرنے کی ہدایت کردی۔

اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو رپورٹ شدہ علاقوں کو فوری چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نےکہاکہ متعلقہ ڈی ایف سی قلت کی صورت میں ان علاقوں کے پوائنٹس پر فوری آٹے کی فراہمی کریں، شہر کے تمام آٹا پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی کو چیک کیا جائے۔