ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاسٹ فوڈپوائنٹ پر سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جھلس گئے

Cylinder Blast in Fast Food Shop, Kamonke
کیپشن: Cylinder Blast in Fast Food Shop
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کامونکے میں تھانہ سٹی کے علاقہ چوک غوثیہ میں فاسٹ فوڈپوائنٹ پر غیرسلنڈر دھماکہ، غیر معیاری اور خستہ حالت کے سلنڈردھماکہ سے 7 افراد بری طرح جھلس گئے، جھلسنے والے دو افراد کو نازک حالت ہے جن کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو کےمطابق کامونکے میں چوک غوثیہ میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر سلنڈر دھماکہ ہوا، سلنڈر دھماکے میں 7 افراد بری طرح جھلس گئے، سلنڈر دھماکہ عبدالجبار کے فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر ہوا، افسوس ناک واقعہ میں جبار،عمران،سرور،نصیر،سرور،احمر اور عارف زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ تشویشناک حالت کے باعث عبدالجبار اور احمر کو لاہور جناح ہسپتال ریفر کردیا گیا،باقی جھلسنے والے افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer