عامر لیاقت اور دانیہ کی آخری چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل

26 Jul, 2022 | 05:24 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: سابق رکنِ قومی اسمبلی و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آ رہی ہیں۔

گزشتہ روز دانیہ ملک نے اپنے مرحوم شوہر عامر لیاقت کی جانب سے انتقال سے 4 روز قبل 5 جون کو بھیجا گیا میسج سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔دانیہ ملک اب ناصرف انسٹا گرام بلکہ ٹوئٹر اکاؤنٹس پر بھی بیانات اور پوسٹس شیئر کر رہی ہیں۔

دانیہ ملک کی جانب سے شیئر کیے گئے اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت دانیہ کو کسی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے کا مشورہ دینے سمیت اُن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔یہ ٹوئٹر چیٹ سے لیا گیا اسکرین شاٹ دانیہ ملک نے انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’انتقال سے 4 روز قبل بھیجا گیا عامر لیاقت کا میسج‘۔

واضح رہے کہ معروف میزبان عامر لیاقت کا انتقال 9 جون 2022ء کو ہوا تھا۔عامر لیاقت کی زندگی میں فیملی کورٹ میں تنسیخِ نکاح کی درخواست دائر کرنے والی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے شوہر کی وفات کے بعد انکشاف کیا تھا کہ ہم ماضی بھلا کر صلح صفائی کا ارادہ رکھتے تھے لہٰذا وہ عامر لیاقت کی بیوہ ہیں۔

مزیدخبریں