ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت میں حیرت انگیز تبدیلی

Gold price today in Pakistan
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمتوں کی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی قیمت میں بڑھنے سے خریدار پریشان دکھائی دے رہے ہیں، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی قیمت میں اضافہ دیکھنےمیں آیا۔

تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں12سوروپےاضافہ ہوا، قیمت بڑھنے سے سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ49ہزار5سوروپےہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار29روپےاضافہ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ28ہزار172روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھاجس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1730 ڈالر فی اونس ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer