لاہور کے باسیوں کے لئے بڑی خوشخبری

26 Jul, 2022 | 05:04 PM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم)شہر لاہور میں محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی 27 جولائی سے 31 جولائی تک پنجاب سمیت لاہور کے مختلف اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ مون سون اسپیل وقفے وقفے سے بارشیں برسائے گا۔
شہریوں کے لیے اچھی خبر ،ماہرین نے شہر میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر الود رہے گا پانچ فیصد بارش کا امکان ہے۔ جیل روڈ کے اطراف ہلکی پھلکی بوندا باندی دیکھی گئی جس کے بعد موسم گرم اور خشک ہو گیا ہے ماہرین نے مزید آنے والے دنوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کرنے کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں