ناقص کارکردگی والے پولیس افسر ان ہو جائیں تیار،بڑا فیصلہ کر لیا گیا

26 Jul, 2022 | 04:53 PM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک)محرم الحرام سے پہلے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے لیے تیاریاں، ڈی آئی جی آپریشنز اور انویسٹی گیشن نے افسران کی لسٹیں شارٹ لسٹ کر کے سی سی پی او کو بھجوا دیں۔

 سی سی پی او نے چند روز قبل ڈی آئی جی اپرئشنز اور انویسٹی گیشن کو ٹاسک دیا تھا کہ اپنے اپنے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے کر انہیں شارٹ لسٹ کریں تاکہ محرم الحرام سے پہلے ایسے افسران کو ہٹایا جائے جن کی کارکردگی حوصلہ افزا نہیں ہے جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشن اور انویسٹی گیشن نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی لسٹیں تیار کر کے سی سی پی او کو بھجوا دی ہیں جس کے بعد سی سی پی او نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب سے مشاورت کے بعد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کروائیں گئے تاکہ محرم الحرام کے دوران کوئی مسائل پیدا نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں